جہلم

میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز پیش

جہلم: میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز پیش، نیا گریڈنگ سسٹم آئندہ 3 سال میں نافذ ہوگا۔

فیل کی شرح ختم کر کے غیر مطمئن کا لفظ شامل کر دیا جائے گا، امتحان اپریل اور مئی میں ہونگے، انٹر بورڈ کمیٹی آف چیر مینز کے اجلاس میں تعلیمی بورڈ ز کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحان اپریل اور مئی میں لئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیر مینز کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ جن کے مطابق امتحان میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز بھی پیش کر دی گئی جسے آئندہ اجلاس میں منظور یا مسترد کیا جائے گا۔

نیا گریڈنگ سسٹم آئندہ تین سال میں نافذ ہوگا۔ 95 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو ڈبل اے پلس گریڈ ملے گا۔ 90 سے 95 فیصد نمبر لینے والے طلباء کو اے پلس گریڈ ملے گا، 85 سے 90 فیصد نمبر والے طلباء کو ڈبل بی پلیس گریڈ ملے گا۔

فیل کی شرح کوختم کر کے غیر مطمئن کا لفظ شامل کر دیا جائے گا جبکہ گریڈنگ سسٹم مکمل طور پر 2025 سے نافذ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button