جہلم

سرسوں انتہائی کارآمد اور مفید فصل، سرسوں کی مشہور سوغات ساگ، تیل، شہد اور کھل۔ خصوصی رپورٹ

جہلم: سرسوں انتہائی زیادہ کارآمد مفید اور فائدہ مند فصل ہے۔ اس کی مشہور سوغات ساگ، تیل، شہد اور کھل ہے۔ سرسوں کی گندلوں، پالک، باتھو اور لہسن کی بھوکوں کا بنا ہوا ساگ کھانے اور ذائقے کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔

موسم سرما میں ساگ، مکھن، مکئی کی روٹی کسانوں کا پسندیدہ کھانا ہوتا ہے۔ سرسوں پھول آنے سے پہلے کھانے کے لئے کارآمد ہوتی ہے جب سرسوں میں پھول آجاتے ہیں تو کھیت خوبصورتی کا منظر پیش کرتے ہیں۔ پھولوں کی مہک بینی بینی خوشبو شہد کی مکھیوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ شہد کی مکھیاں پھولوں کا رس چوستی ہیں اور اپنے چھتوں پر جا کر شہد ڈالتی ہیں جب سرسوں پک جاتی ہے تو اسے گاہ لیا جاتا ہے۔

اس کے باریک باریک خوشبو دار دانے ہوتے ہیں، جس کو تیل کے لئے کولہو میں ڈالا جاتا ہے اور اس کا تیل بنتا ہے تیل نکال کر باقی جو بچ جاتا ہے وہ کھل ہوتی ہے، کولہو کے سرسوں کی کھل بھینسوںاور گائے کو کھلانے سے ان کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔

سرسوں کا تیل پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے خاص طور پر سرسوں کے تیل سے بڑے مزے کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں جو صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد سرسوں کا تیل اپنے سر کے بالوں میں بھی لگاتے ہیں اور مساج بھی کرتے ہیں جس سے بال خوبصورت مضبوط اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ پہلوان اپنے جسمانی پھٹوں کو مضبوط بنانے کے لئے سرسوں کے تیل کا مساج کرتے ہیں الغرض کہ سرسوں اللہ تعالیٰ کا انسانوں کے لئے انمول تحفہ ہے جس سے ہر ایک کو مستفید ہوکر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button