ایم سی بی بینک پنڈدادنخان کے عملہ نے بینک کو تھانہ کوتوالی بنا دیا، صارفین سے بدتمیزی معمول بن گیا

پنڈدادنخان: ایم سی بی بینک پنڈدادنخان کے عملہ نے بینک کو تھانہ کوتوالی بنا دیا، نامناسب رویہ، صارفین سے بدتمیزی معمول بن گیا، عملہ کی مبینہ بدتمیزی سے تنگ صارفین نے اکاونٹ بند کرانا شروع کر دیئے، بینک کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم کمرشل بینک پنڈدادنخان تھانہ کوتوالی میں تبدیل ہو گیا، عملہ کا نامناسب رویہ اور بدتمیزی کے باعث صارفین نے تنگ آ کر اپنے اکاونٹ بند کرانا شروع کر دیئے۔
بینک صارف چوہدری ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بینک عملہ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے، اکاؤنٹ سے اپنی ذاتی رقم نکلوانے کیلئے بھکاریوں کی طرح منت کرنا پڑتی ہے، صارفین کی عزت نفس کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔
انہوں نے MCB انتظامیہ سے پنڈدادنخان برانچ کے عملہ کی بدتمیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، عملہ کی بدتمیزی سے تنگ متعدد صارفین نے احتجاجاً اپنے اکاونٹ بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔