جہلم

مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین چوہدری سعید احمد کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کی

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج چوہدری محمد سعید احمد نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف ،جنرل سیکرٹری وسرپرست اعلیٰ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج چوھدری محمد سعید احمد کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران نے ملاقات کی۔

اس موقع پر الحاج چوہدری محمد سعید احمد نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کو پھو لوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کی تاجر برادری کا تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔امید ہے کہ انتظامیہ بھی تاجروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button