جہلم

انجمن شہریان جہلم کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ، شہر کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال

جہلم: انجمن شہریان جہلم کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ احمد میڈیکوز کے دفتر پر منعقد ہوئی جس میں شہر کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ انجمن شہریان جہلم تمام اداروں اور ان کے سربراہانوں سے ملاقات کرے گی اور ان کو نہ صرف توجہ دلائی گی بلکہ تمام ضلعی اداروں سے مل کر جھلم کی فلاح اور بہبود کے لئے اپنی خدمات پیش کرے گی۔

اس میٹنگ میں ظہور عالم بٹ چیئرمین،نوید علی صدر،عمران شہزاد جنرل سیکٹری،خبیب اللہ نائب صدر،مرزا خورشید سینئر نائب صدر،شیخ زلفی چیئرمین مجلس عاملہ ،معاون صدرسلیم خان ،سیکرٹری سوشل میڈیا اینڈ پریس شیخ ریاض سینئر رہنمانے شرکت کی۔

اس موقعہ پر میں نے باڈی سے خطاب کرتے کہا کہ ہم سب کو گریٹ کاز جہلم کی صفائی اور گرین بنانے کے لئے اپنی توانائی لگانی چاہئے اور غیر ضروری باتوں اور غیر ضروری تنقید پر کوئی تبصرہ نہ کرتے ہوئے روشن خیال لوگوں کو اہمیت دیتے ہوئے کام پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

بعد میں ظہور عالم بٹ کی قیادت میں بلدیہ آفس روانہ ہوئے جہاں سی او بلدیہ سے ایک بہت فروٹفل میٹنگ ہوئی اور جہلم کی بہتری کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور میٹنگ کے بعد سی او بلدیہ جہلم شاہد فاروق صاحب سے ملاقات کی جس میں جہلم شہر کی موجودہ ناگفتہ بہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا اور عہد کیا کہ ہر وہ کام جو جہلم کی فلاح بہبود کا ہے۔

اس میں انجمن شہریان اپنی تمام کوشش بلدیہ کے ساتھ مل کر کرے گی اس پر سی او بلدیہ نے بھی انجمن شہریان کے عظم کو سراہتے ہوئے مکمل یقین دہانی کروائی کہ بلدیہ جہلم اور انجمن شہریان ملکر جہلم شہر کے مسائل حل کروانے میں شبانہ روز جدوجہد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button