جہلماہم خبریں

ریڈ کورونا ویکسینیشن مہم؛ محکمہ صحت جہلم کی پہلی پوزیشن وزیراعلیٰ کی ڈپٹی کمشنر کو مبادکباد، شیلڈ سے نوازا

جہلم: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی طرف سے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو (RED) ریڈ کورونا ویکسینیشن مہم میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری جاری رہنے والیRED ویکسینیشن مہم میں محکمہ صحت جہلم کی کارکردگی پہلے نمبر پر رہی، وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ضلع جہلم پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر رہا جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے مہم کی شاندار کامیابی پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کوسراہاگیا اور وزیراعلی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں شیلڈ سے نوازا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button