
دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس نے روڈ کراس کرنے والے نوجوان کو کچل ڈالا، نوجوان ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر مانسہرہ سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس نمبری FDS-9990 نے روڈ کراس کرنے والے نوجوان محمد فرمان خان کو کچل ڈالا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور شدید زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم پہنچایا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ نوجوان فرمان انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور محنت مزدوری کر کے گھر کا نظام چلاتا تھا۔