جہلم

جہلم پولیس ان ایکشن، شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس ان ایکشن، غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور شراب کا نشہ کر کے غل غپاڑہ کرنے والے ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک نثار اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور شراب کا نشہ کر کے غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی،ملزم کے قبضہ سے 1 بوتل دیسی شراب برآمدکر مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم خرم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ روندز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم منیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ روندز برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کی جان و مال کو مشکل میں ڈالنے والوں کو آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button