جہلم

جہلم: محلہ کوچہ نواب دین کی مسجد کے باہر کئی کئی فٹ پانی جمع، اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم کاگنجان آباد علاقہ محلہ کوچہ نواب دین انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ،مسجد کے داخلی دروازے کے باہر کئی کئی فٹ پانی جمع نمازیوں سمیت اہل محلہ کو شدید مشکلات کاسامنا، بااثر افراد نے نالیاں بند کرکے مکینوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ کوچہ نواب دین میں پچھلے کئی روز سے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے جامع مسجد کے داخلی دروازے کے باہر گھروں کا گندا پانی جمع ہونے سے نمازیوں سمیت اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکول و کالجز میں جانے والے طلباء و طالبات سمیت معصوم بچوں اور بزرگ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گٹروں کا پانی جمع ہونے کیوجہ سے نمازیوں کو نماز کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب موسم میں تبدیلی کے باعث مکھیوں، مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے۔

پریشان حال شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹی ٹیشن برانچ کو متحرک کیا جائے اور سینٹری ورکرز کو مذکورہ گلی کی صفائی ستھرائی کا پابند بنایا جائے اور گلی میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی سیڑھیوں کو ختم کرواکر نالیوں کو کھلوایا جائے تاکہ گھروں سے نکلنے والا گندا پانی روانی کے ساتھ نالیوں میں بہہ سکے اور شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button