سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں دو گروپوں میں جھگڑا، زخمی ہونے والا شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، جی ٹی روڈ بلاک کر دی

سوہاوہ میں دو گروپوں میں جھگڑا، زخمی ہونے والا شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی، پولیس نے مذاکرات کے بعد جی ٹی روڈ کھلوا دی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں چند روز قبل دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں ملک جہانگیر نامی شخص جھگڑے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، دوسرے گروپ کا ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ مضروب جہانگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کے روز زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو گاڑی سے کچلا گیا تھا، جاں بحق شخص آج عدالت میں عبوری ضمانت کروانے گیا تو وہاں طبیعت بگرنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال پہنچنے پر ملک جہانگیر جانبر نہ ہو سکا۔

لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی، لواحقین کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی، دو گھٹنے سے زائد ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں،ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کر کے روڈ کھلوا دی۔

پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت دے دی، سوہاوہ پوسٹمارٹم کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ملزمان عثمان، اسامہ اور گلفراز معزز کورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کی دفعات کو شامل کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، تمام زاویوں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button