جہلم

جہلم میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری، اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامر کی زیر صدارت تحصیل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ہر ماہ کے پہلے دو دن ضلعی اور تحصیل سطح پر لگنے والی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں، ایک چھت تلے ڈپٹی کمشنر سے پٹواری تک ریونیو افسران عوامی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری دادرسی کررہے ہیں جو کہ انقلابی اقدام ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل و شکایات کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button