جہلم

محکمہ زراعت کا جہلم میں کریانہ سٹور کی شاپ پر چھاپہ، زرعی ادویات برآمد، مقدمہ درج

جہلم: محکمہ زراعت آفیسرڈاکٹر بشریٰ صدیق پی پی پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈر تحصیل جہلم نے گزشتہ روز تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بازار کالا گجراں میں قائم پنسار و کریانہ سٹور اینڈ ڈرائی فروٹ شاپ میں گواہ محمد رمضان کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دکان پر چھاپہ مار کر زرعی ادویات جو کہ بغیر محکمانہ اجازت نامہ، ڈیلر شپ، انوائس، سٹاک رجسٹریشن میمو کے فروخت کی جارہی تھیں کی موقع پر تلاشی لے کر بر آمد کر لیں۔ زرعی ادویات کو گواہ کی مدد سے موقع پر قبضہ میں لے کر فارم نمبر 11 پر سیریل نمبر 1-2 پر تفصیل درج کر کے فرد مقبو ضگی مرتب کیا جس کی ایک کاپی موقع پر موجود ملزم مذکورہ دکاندار کو وصول کرائی ملزم نے مذکور نے دفعات 21-A بمطابق پیسٹی سائیڈ آرڈائیٹس 1971 ترمیم شدہ 1997 امنڈ منٹ ایکٹ 2012 امنڈ منٹ رولز 2018 (29 (1)11 کی خلاف ورزی کی ہے جس پر تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد تنویر طاہر نے زیر دفعہ 1971-21-A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button