دینہاہم خبریں

پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کی افواہیں، پاسپورٹ آفس اور نیشنل بینک میں شہریوں کا رش

دینہ: پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کی افواہیں عوام کے لئے وبال جان بن گئیں۔

فیسوں میں اضافے کی افواہ کے ساتھ ہی پاسپورٹ آفس اور نیشنل بنک میں فیس ادا کرنے والوں کا ریکارڈ رش دیکھنے میں آیا اور عوام پاسپورٹ کی فیس کے لئے ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے نظر آئے اور ہر ایک کی کوشش تھی کہ وہ فیسوں کے اطلاق سے قبل ہی پرانی فیس پر جلد از جلد پاسپورٹ فیس جمع کرواسکیں۔

پاسپورٹ آفس ذرائع کے مطابق فیسوں میں کوئی اضافہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیاگیا یہ من گھڑت خبر ہے جس کی بنیاد پر عوام کو پریشان کیاگیا، اس حوالے سے ہم نے کوئی تحریری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا افسوس کی بات ہے کہ اس خبر سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پاسپورٹ دفتر نے وضاحت کی ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا ء فی الحال نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں ای پاسپورٹ کی عام فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ پر برقراررہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button