ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کا تبادلہ، ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں انکی ٹرانسفر کے موقعہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی ٹریفک ،ایس ایچ او کالا گجراں ،ایس ایچ او سول لائنز،ایس ایچ او سٹی اور انچارج برانچز نے تقریب میں شرکت کی۔

پولیس افسران نے ڈی ایس پی صدر کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تمام پولیس افسران نے ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کو تحائف پیش کیے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button