ڈی پی او جہلم کا دینہ، جہلم، سوہاوہ کے تھانوں اور ٹریفک دفتر دینہ کا دورہ

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ،تھانہ منگلا کینٹ، تھانہ ڈومیلی، تھانہ سوہاوہ ،تھانہ کالا گجراں کی نئی بلڈنگ اور ٹریفک دفتر دینہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے تھانہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے، تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کاموں کو جانچنے کےلئے تھانوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button