کمشنر اور آر پی او کا سوہاوہ کا دورہ، مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر انتظامات کا جائزہ لیا

سوہاوہ: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر خرم علی شاہ کا دورہ سوہاوہ، مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر انتظامات کا جائزہ، فول پروف انتظامات کے لیے ہدایات کیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر خرم علی شاہ نے الیکشن 2024 کے سلسلے میں انتظامات کو چیک کرنے کے لیے تحصیل سوہاوہ کا دورہ کیا۔ دونوں افسران نے سوہاوہ میں آئندہ جنرل الیکشن کے لئے مختص پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور وہاں الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر ضلعی حکام کو پولنگ سٹیشنوں پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے انتظامی حوالے سے جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جس پر دونوں افسران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button