این اے 61 : کرنل (ر) شوکت مرزا نے ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کرنل (ر) شوکت مرزا کی پنڈدادنخان شہر میں انٹری، ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 فروری الیکشن کا دن قریب آنے کے ساتھ ہی الیکشن کمپین کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور اضافہ ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کرنل ریٹائر شوکت مرزا نے شہر میں ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا۔ کرنل ریٹائرڈ شوکت مرزا نے شہریوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

پی ٹی آئی کے امیدوار نے پنڈدادنخان میں اپنی کمپین کا آغاز کشمیر چوک سے کیا، ہر دوکان پر تاجروں سے ملاقات کرتے ہوئے چوک خواجگان تک گئے۔ شوکت مرزا کے ساتھ مقامی ورکروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

کمپین کے دوران ریٹائر شوکت مرزا پی ٹی آئی ورکر خواجہ عبداسمیع کی دکان پر بھی گئے جہاں پر انہیں خواجہ صابر حسین سمیت مقامی پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کی طرف سے تمام تر حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا گیا کہ لیڈروں کے ساتھ ساتھ پنڈدادنخان کے ورکر بھی عمران خان کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button