دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں اور ہمراہ ٹیم نے ماہ اکتوبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

غفلت اور لا پر واہی اوور لوڈ گاڑی چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدملت درج کروائے جبکہ آتش گیر مواد رکھنے والے اشخاص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان برآمد کر کے 1 مقدمہ درج کرایا گیا اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے افراد کی مدد کی گئی۔

اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں سب انسپکٹر عدنان اقبال نے کہا کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button