جہلم

ضلع جہلم کے عوام کے دل فواد چوہدری اور فراز چوہدری کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چوہدری رضوان منور

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ میں جہلم ضلع بھر سے شہریوں کی کثیر تعداد میں جلوس کے ساتھ شرکت سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین قومی لیڈر ہیں۔

ان خیالات کا اظہارضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت چوہدری رضوان منور نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے سینکڑوں لوگوں نے چوہدری فراز حسین کی قیادت میں راولپنڈی جلسہ میں شرکت کی ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں کے علاقوں سے بھرپور حاضری تھی جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کے مضبوط ترین اور مقبول ترین عوامی رہنماء ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام دل و جان سے چوہدری فواد حسین ، چوہدری فراز حسین، چوہدری فیصل فرید ، چوہدری فوق شیرباز کے ساتھ ہیں اور جب بھی ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کال دیتے ہیں تو کارکن جوق در جوق اپنے قائد سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ان کی ایک کال پر حاضر ہو جاتے ہیں۔

چوہدری رضوان منور نے کہا کہ بلاشبہ ضلع کے عوام کے دل چوہدری فواد حسین ، چوہدری فراز حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کامیا ب لانگ مارچ اور را و لپنڈی میں تاریخی جلسہ میں لاکھوں لوگوں نے شر کت کی اور چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان سے اپنے والہانہ لگاؤ کا بھر پور اظہار کیا 13 جماعتی اتحاد کے راہنماء کامیاب اور تاریخی جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا بڑا اعلان کر کے ان کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس سے 13 جماعتوں کے قائدین کی کانپیں ٹانک رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button