کھیوڑہپنڈدادنخان

تحصیل پنڈ دادنخان میں ہیوی ٹرانسپورٹ موت کا فرشتہ بن گئی

کھیوڑہ (شعیب کھوکھر) تحصیل پنڈ دادنخان میں ہیوی ٹرانسپورٹ موت کا فرشتہ بن گئی، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے شوقین مزاج ڈرائیور سڑکوں کو انسانی خون سے رنگین کرنے لگ گئے، ٹریفک قوانین ان ڈمپر مالکان اور ان کے ڈرائیوروں نے جوتوں کی نوک پر رکھ لئے، ٹریفک سے متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

گزشتہ روز للِہ خوشاب روڈپرہونے والے حادثہ نے وادی توبر پر شہید ہونے والے کھیوڑہ کے بدقسمت خاندان کی یاد تازہ کر دی۔ ایک ہیوی ٹرک نے رکشے کو کچل ڈالا، نہ کنٹرول، نہ بریک، کئی گھروں کی واحد کفیل لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خاندان اجڑ گئے۔
تحصیل پنڈ دادنخان میں ہیوی ٹرانسپورٹ موت کا فرشتہ بن گئی
اس واقعہ میں ٹوبھہ گاوں کی غلام فاطمہ زوجہ محمد نذیر اور اسی گاؤں کی زاہدہ پروین زوجہ حق نواز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جمیلہ کوثر زوجہ محمد تحسین اور ثریابی بی زوجہ محمد رزاق شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر قریب ھسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس واقعہ پر عوام میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button