جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس میں لیبر ہیومین ریسوس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے جاب سینٹر کا افتتاح

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لیبر ہیومین ریسوس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے جاب سینٹر کا افتتاح ہو ا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عامر بٹ نے پنجاب جاب سینٹر بوتھ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا ان کے ساتھ صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد بھی تھے جب کہ شمس السلام سینئر پروگرام منیجر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، تنویر احمد اسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ ، ڈی او انڈسٹریز بھی موجود تھے۔

اس سلسلے میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی مصروفیت کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جب اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ جے سی سی آئی آفس پہنچے تو صدر ملک خاور شہزاد ، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ اور سابق صدر عمر مشتاق برگٹ نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

ملک خاور شہزاد نے تمام تقریب کے شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سہراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نا صرف کاروباری طبقہ بالخصوص صنعت کاروں کو تجربہ کار لیبر تک رسائی ممکن ہو گی بلکہ بے روزگارمیں بھی کمی ہو گی۔

ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس کے بالمقابل پارک کے ساتھ مل کر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے ہٹوایا جائے اور واکنک ٹریک کے لیے منظوری دی جائے جس پر اے سی عامر بٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شمس السلام سینئر پروگرام منیجر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے پنجاب جاب سینٹر بوتھ کے حوالے سے تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جے سی سی آئی میں پنجاب بھر میں سب سے پہلے مشین نصب کی گئی ہے۔

پروگرام کے شرکاء میں ایگزیکٹو ممبر ان زاہد چوہان، نوید اعظم، خبیب نوید ، تیمور مخدوم، آفتاب احمد ساہی، غلام رسول، زین العابدین، رانا شاہد علی، سابق صدر عرفان لطیف قریشی، چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار اور الیاس صادق وٹو شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button