دینہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 400 مریضوں کا معائنہ

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 400 سے زائد مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ اور آئی سپیشلسٹ سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جہلم کے علاقہ مونن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ دوپہر تین بجے سے لے کر 5 بجے تک جاری رہا جس میں سینئر سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیااور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لیے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button