جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کی صدارت کی۔ ہر ماہ کے پہلے دو دن ضلعی اور تحصیل سطح پر لگنے والی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔

ایک چھت تلے ڈپٹی کمشنر سے پٹواری تک ریونیو افسران عوامی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری دادرسی کررہے ہیں جو کہ انقلابی اقدام ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button