جہلم

وفاقی کابینہ نے اسلحہ لائسنس کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

جہلم: وفاقی کابینہ نے اسلحہ لائسنس کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کی سخت شرائط میں نرمی کی جائے گی۔ ممنوع اور غیر ممنوع لائسسز کے اجراء کیلئے نئے قوانین واضح کیے جائیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کو کسی بھی وقت بذریعہ وزارت داخلہ کسی بھی شہری کو جاری کردہ لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ممنوع لائسنس کیلئے نان فائلر بھی 1 لاکھ روپے کی فیس کے ساتھ لائسنس کیلئے درخواست دے سکیں گے۔ ممنوع بور کیلئے ٹیکس فائلر کی درخواست کی فیس صرف 50 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق غیر ممنوع لائسنس کیلئے نان ٹیکس فائلر کی فیس 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ غیر ممنوع لائسنس کے حصول کیلئے فائلر کی درخواست فیس صرف 25 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی لائسنس پالیسی میں تبدیلی کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش ہو گی۔ وفاقی کابینہ لائسنس پالیسی میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button