جہلم

پاکستان آبزرور کے بانی زاہد ملک مرحوم کی چھٹی برسی پر ان کی خدمات کو سراہا گیا

پاکستان آبزرور، نظریہ پاکستان کونسل اور 101 فرینڈز آف چائنہ کے بانی و کئی کتب کے مصنف زاہد ملک مرحوم کی چھٹی برسی پر دعائیہ تقریبات انتہائی عقیدت سے اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ان کے چاہنے والوں نے منعقد کیں۔

ان کی برسی پر ایک دعائیہ تقریب عید گاہ شریف راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی پیر محمد نقیب الرحمٰن نے زاہد ملک مرحوم کی صحافت، تعلیم ، وطن پاکستان اور اسلام کیلئے خدمات کوانتہائی خوبصورت الفاظ میں سراہا۔

ایگزیکٹیو ایڈیٹر پاکستان آبزرور گوہر زاہد ملک، منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج جہلم سرفراز ملک، سید مظہر حسین شاہ سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔زاہد ملک مرحوم کے صاحبزادے، ایگزیکٹیو ایڈیٹر پاکستان آبزرورگوہر زاہد ملک اور گروپ منیجنگ ایڈیٹر پاکستان آبزرورعمر زاہد ملک نے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

گوہر زاہد ملک نے شرکاء کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے۔سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمن نے آخر میں مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button