راجہ یاورکمال کی قیادت میں عمران خان کا شاندار استقبال کریں گے۔ راجہ معروف عابد

ڈومیلی: راجہ معروف عابد نے کہا کہ راجہ یاورکمال کی قیادت میں عمران خان کا شاندار استقبال کریں گے، ڈومیلی کی تمام یونین کونسلز میں میٹنگز،گھروں اور بازاروں میں جا کر پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں اور تیاریاں عروج پر ہیں، کارکنان بھی پرجوش ہیں، تمام یوسی سے قافلے نکلیں گے۔
ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ کے سینئر رہنما راجہ معروف اور دیگر عہدیداران نےایک بیان میں کہا کہ ہم راجہ یاورکمال ایم پی اے کی قیادت میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دینہ میں شاندار تاریخی استقبال کریں گے، جس کیلئے ہم نے بھرپورتیاریاں کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلز سے ریلیاں جمع ہوکر ڈومیلی سے دینہ کیلئے بڑے قافلے کی شکل میں جائیں گے۔ گھر گھر، بازاروں میں جاکرپمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں، میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کارکنان اور عہدیداران پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی تک جنگ جارہی ہے گی، ہم کو اس لانگ مارچ میں جانیں بھی دینی پڑھی تو دیں گے، اسلام آباد ضرور جائیں گے۔