ڈومیلی

عشرہ رحمت العالمین ﷺ؛ حسن قرآت اور نعت پاک کے مرکز کی سطح پر مقابلہ جات کا انعقاد

ڈومیلی: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ربیع الاول کے مہینہ میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ منانے کیلئے مرکزکی سطح پر نعت اور قرآت کے مقابلہ جات کرائے جائیںگے جس پر مرکز گتر نے کسیال سکول میں پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

پروگرام میں گورنمنٹ ہائی سکول بنگیال،گورنمنٹ ہائی سکول بوائز جنڈالہ، ہائی سکول گتر سمیت پرائمری سکول بھوگی چک، پرائمری سکول جھنگ چک، پرائمری سکول کسیال سمیت دیگر سکولز کے طالبعلموں نے شرکت کرکے نعت پاک اور قرآت پیش کی۔

پروگرام میں قرآت مقابلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول جھنگ چک کے عمیر ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ ہائی سکول جنڈالہ کے حیدرعلی دوسری جبکہ حنیلقہ زبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ نعت پاک کے مقابلے میں ولید احمد گورنمنٹ ہائی سکول جنڈالہ نے پہلی،رجب علی گورنمنٹ ہائی سکول گتر نے دوسری جبکہ زین خالق گورنمنٹ ہائی سکول جنڈالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر سکولوں کے سربراہان اور مرکز کے اے ای او بھی موقع پر موجود تھے، کامیاب طالبعلموں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button