پنجاب پولیس عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے حاضر ہیں۔ ڈی ایس پی محمود احمد شاہ

دینہ: ڈی ایس پی صدر سر کل محمود احمد شاہ نے پولیس تھانہ دینہ میں لگائی، شہریوں کے مسائل سنے گئے۔
لگائی گئی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنتے ہو ئے جن میں زیادہ تر زمینوں پر قضہ اور فیملی جیسے مسائل شامل تھے جن کو سن کر ڈی ایس پی محمود احمد شاہ نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ دینہ کو فوری حل کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی ایس پی صدر سر کل محمود احمد شاہ نے کھلی کچہری سے عوامی مسائل سنتے ہو ئے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے حاضر ہیں ، جرائم پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہماری اولین تر جیح ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ و زیر اعلی پنجاب عثمان بز دار اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تھانہ جات کی طرح ماڈل تھانہ دینہ میں عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔