جہلم

خصوصی افراد کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ امین حیات وٹو

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے علاوہ خصوصی افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button