عوامی شکایات پر ڈی او انڈسٹری مرزا محمد سعید کا سوہاوہ کے پٹرول پمپ کا دورہ

سوہاوہ: عوامی شکایات کی موصولی پر ڈی او انڈسٹری مرزا محمد سعید نے سوہاوہ شہر کا سرپرائز وزٹ کیا، اس وزٹ میں انہوں نے سوہاوہ میں موجود پیٹرول پمپس کے پیمانے مختلف طریقوں سے چیک کئے۔
چیکنگ کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ ان پمپس کے پیمانے بالکل ٹھیک ہیں اور پیٹرول کی مقدار میں کسی قسم کی کو ئی ہیر پھیر نہ ہے، جی ٹی روڈاور شہری آبادیوں پر موجود تقریبا تمام پیٹرول پمپس کے پیمانے ٹھیک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پیمانے ٹھیک ہونے کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان پمپس کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے جس کی بنا پر یہ کم پیٹرول نہیں دیتے دوسری وجہ یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے ان کو اچھا کمیشن بھی دیا جاتا ہے جس سے پیٹرول کی مقدار میں کمی بیشی کرنے کی شرح بہت کم ہوتی ہے باقی اگر کسی پیٹرول پمپ کی مقدار یا کوالٹی میں کمی ہو تو محکمہ ان پر نہ صرف بھاری جرمانے کرتا ہے بلکہ ان پمپس کو بند کرنے کا بھی مجاز ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اس طرح کے وزٹ ترتیب دیتا رہتا ہے اس کے علاوہ اگر کسی قسم کی عوامی شکایات ہوں تو پھر بھی محکمہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد ان شکایات پر عمل درآمد کر کے متعلقہ پمپس کو چیک کیا جائے۔