جہلماہم خبریں

سول ہسپتال جہلم میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، ایم ایس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے آپریشن تھیٹر میں سوہاوہ کے 19 سالہ فیضان شاہ کو مبینہ طور پر ناک کے معمولی آپریشن کے لئے بے ہوش کیا گیا لیکن نوجوان دوبارہ ہوش میں نہ آ سکا اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ 19 سالہ بیٹے کے ناک کا معمولی آپریشن تھا، آپریشن تھیٹر میں ٹھیک گیا واپس مردہ بھیجا گیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت سے بیٹا جاں بحق ہوا۔

والدین کی درخواست پر ایم ایس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، ایم ایس نے انکوائری ٹیم کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سول ہسپتال جہلم میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button