پنڈدادنخان

پولیس چوکی پنڈدادنخان میں مرحوم مسعود بٹ کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پنڈدادنخان: پولیس چوکی پنڈدادنخان میں مرحوم محمد مسعود احمد بٹ کے لیے قرآن خوانی کی محفل اور تعزیتی ریفرنس پولیس ملازمین سول سوسائٹی علماء کرام صحافیوں سمیت لوکل کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گزشتہ دنوں انکوائری کے سلسلے پنڈدادنخان سے جہلم جاتے ہوئے نہر میں گاڑی گر جانے کے باعث جاں بحق ہونے والے سٹی چوکی پنڈدادنخان کے انچارج سب انسپکٹر مسعود احمد بٹ کے ایصال ثواب کے لئے سٹی چوکی پنڈدادنخان میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں سول سوسائٹی مقامی کمیونٹی صحافیوں اور علمائے کرام سمیت شہر بھر کے معززین نے شرکت کی اور مسعود احمد بٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی وفات کو علاقے بھر کے لئے ایک سانحہ قرار دیا۔ اس محفل میں مسعود احمد بٹ مرحوم کے صاحبزادے نے خصوصی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button