سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے ٹبی سیداں میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو دوکاندار سے نقدی لوٹ کر فرار

سوہاوہ کے ٹبی سیداں میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو دوکاندار سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے ٹبی سیداں میں دو مسلح ڈاکوؤں نے کوثر شاہ نامی دکاندار کو جو دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ڈاکو دوکاندار سے 60 ہزار روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

واردات کے فوراً بعد کوثر شاہ نے 15 پر کال کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button