جہلماہم خبریں

جہلم کی فیملی عدالتوں کے احکامات پر ماہ ستمبرمیں درجنوں سے زائد والدین کی بچوں سے ملاقاتیں

جہلم کی فیملی عدالتوں کے احکامات پر گزشتہ ماہ ستمبرمیں درجنوں سے زائد والدین کی بچوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق والدین نے بچوں سے ملاقاتوں کے لئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کررکھی تھیں جن کی سماعت کرتے ہوئے فیملی عدالتوں نے احکامات دیئے اور ملاقات 2 سے 3 گھنٹے تک ہوتی ر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچوں سے ملاقاتوں میں ہفتہ کے روز زیادہ والدین بچوں سے ملتے ہیں اس دوران والدین اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں، بچوں سے ملنے والے والدین اپنے پیارے بچوں کے لئے تحائف اور کھانے پینے کی اشیاء لیکر آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعدد میاں بیوی کی آپس میں ناراضگیاں چل رہی ہوتی ہیں اور متعدد میاں بیوی کی علیحدگی بھی ہو چکی ہوتی ہے اور ان کے بچے اپنے والد کے پاس ہوتے ہیں اور کئی بچے اپنی ماں کے پاس ہوتے ہیں جن سے ملاقات کے لئے الگ الگ درخواستیں دائر کی جاتی ہیں اور فیملی عدالتیں ملاقات کے لئے دن اور وقت کا تعین کرتی ہے جس کے بعد ملاقات کرائی جاتی ہے، اس دوران عدالتی عملہ بھی موجود رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button