دینہ

ڈی پی او جہلم نے ایک بار پھر تبادلوں کا جھکڑ چلا دیا، متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع جہلم کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے۔

انسپکٹر عرفان جیلانی SHO تھانہ منگلا سے SHO تھانہ ڈومیلی اور سب انسپکٹر عبدالغفور بٹ SHO تھانہ سول لائن سے SHO تھانہ سوہاوہ تعینات کر دیا گیا۔

سب انسپکٹر محمد عمران پولیس لائن سے SHO تھانہ سول لائن اور سب انسپکٹر عصمت محمود پولیس لائن سے SHO تھانہ منگلا کینٹ تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر عابد حسین پولیس لائن سے انچارج گاردات ضلع کچہری جبکہ انسپکٹر ایاز محمود SHO ڈومیلی کو پولیس لائینز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button