جہلم
پوری قوم کی طرح پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کا عملہ سیلاب زدگان کے ساتھ ہے۔ حسن خالد وڑائچ

جہلم: پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کے عملے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان انچارج آرمی ریلیف کیمپ جہلم کے حوالے کیا گیا۔
حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے کہا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں پوری قوم کی طرح پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم کا عملہ سیلاب زدگان کے ساتھ ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کے عملے کے جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں قربانی،ایثار اور یکجہتی کے جذبات ہوں وہ تمام نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے۔ ملکی دفاع کے ساتھ قدرتی آفات کے دوران امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کے لیے پاکستان آرمی کی خدمات اور قربانیاں پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں۔