ڈومیلی

یوسی ججیال کی سڑکوں کی منظوری پر چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملک اشفاق

ڈومیلی: چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاورکمال کا اہلیان یوسی ججیال کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ججیال تانکہ چوہدریاں روڈ، پنڈگل اندازاں تا ڈھوک وزیراں، مین روڈ تا مدن، ڈھوک ٹالی تا پہاڑیاں، ڈھوک اعوان تاگوڑہا اتم سنگھ اور کنبہ تا چندڑ روڈ کی منظوری دی۔

ان خیالات کا اظہار ڈومیلی کی یونین کونسل ججیال کے سابق چیئرمین ملک اشفاق احمد نے مقامی رپورٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جتنے کام کروائے ہیں ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،تھانہ ڈومیلی کی حدود میں پلوں اور سڑکوں کے عوام کیلئے تحفے دے کر دل جیت لیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعاہے کہ چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاورکمال کی زیرقیادت دن دگنی رات چگنی عطافرمائے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button