جہلم

ضلع جہلم میں مہنگائی عروج پر، ڈبے والے دودھ کے ساتھ ساتھ کھلے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

جہلم: شہرسمیت ضلع بھر میں مہنگائی عروج پر ڈ بے والے دودھ کے ساتھ ساتھ کھلے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، دوسری جانب مو سمی سبزیو ں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگیں۔ روزانہ کے استعمال میں آنے والی سبزیاں، پیاز، آلو، ٹماٹر، ادرک، لہسن کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں جبکہ انڈے اور برا ئلر گوشت کی قیمتوں میں بھی استحکام نہ لایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے دودھ کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر سے اضافہ کر دیا گیا اسی طرح کھلے دودھ کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔

دوسری جانب موسمی سبزیوں کی بہتات ہونے کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام نہیں لایا جا سکا اس کی وجہ سے روزانہ کے استعمال ہونے والی سبزیاں جن میں پیاز، آلو، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور دیگر سبزیاں شامل ہیں ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں ہیں، اسی طرح روزمرہ استعمال ہونے والے دیگر اشیاء خورونوش جن میں انڈے اور برائلر گوشت شامل ہیں ان کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں نہیں لایا جا سکا۔

اسی طرح بکرے کا گوشت جو کہ پہلے مارکیٹ میں1200 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا اس 1800 روپے فی کلو میں دستیاب ہے تا ہم گائے کا گوشت جو پہلے 600 روپے میں دستیاب تھا اب 800 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام نہ آنے کی ایک بڑی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا فعا ل نہ ہونا ہے۔

اس حوالے سے بازاروں و منڈیوں میں خریداری کے لیے آئے صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے اب تو ہر صبح ایسے ہی لگتا ہے کہ مہنگائی کا ایک نیا بم پھٹے گا۔ حکومتوں کی توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہونے کی بجائے اپنی حکومتوں پرمرکوز ہے جس کیوجہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button