پنڈدادنخاناہم خبریں

8 سالہ بچے کی ہلاکت افسوسناک واقعہ، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور میں 8 سالہ بچے کی ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ تحصیل پنڈدادنخان میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 8 سالہ معصوم بچے کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس انتظامیہ کو ملزمان کو جلد گرفتار اور امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف کا بنیادی مقصد عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے 8 سالہ عزیفہ کی ہلاکت پر لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button