سوہاوہ

راجہ زاہد عزیز خان کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے سوہاوہ شہر کا دورہ

سوہاوہ: راجہ زاہد عزیز خان امیدوار ایم این اے 60 جہلم نے سوہاوہ شہر کا لانگ مارچ کے حوالے سے دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں کو دعوت دی۔

راجہ زاہد عزیز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا سوہاوہ میں تاریخی استقبال کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں خان کے چاہنے والے شدت سے انتظار کر رہے ہیں لانگ مارچ سوہاوہ میں تاریخ رقم کر دے گا کیونکہ کبھی اتنی عوام نہیں نکلی ہو گی جتنی اب کی بار نکلے گی اور یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اب پاکستان میں انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران اب پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے نوجوانوں مے ہاتھ میں دے رہے ہیں اس بار الیکشن میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے صرف اور صرف نذریاتی کارکنان ہوں گے اور اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پھر سے اپنی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا اور پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا کیونکہ کہ یہاں سے سب چور ڈاکووں کو بھگا دیا جائے گا جنہوں نے غریبوں کا خون چوس چوس کر اپنے محل بنائے اور منی لانڈرنگ کی۔

راجہ زاہد عزیز خان نے کہا جہلم کی عوام کی بھی آنکھیں اب کھل چکی ہیں اب کی بار عوام کا انتخاب وہی ہو گا جو جہلم کی ترقی کے لیے اور یہاں کی عوام کی حقوق کے لیے قومی اسمبلی میں آواز بلند کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button