پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے اشتراک سے جہلم میں پنجاب کر کٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جہلم: پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے اشتراک سے جہلم میں پنجاب کر کٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے PCB کے ضلعی کو چ نے سینکڑوں بچوں کے ٹرائل لئے گئے۔
ٹرائل کے بعد 8 ٹیموں پر مشتمل ٹو رنا منٹ کر وایا گیا جس کا مقصد PCB کے چیئرمین رمیز راجہ کے ویژ ن کے مطابق گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ ہنٹ کو اجا گر کر کے ان کو PCBکے نٹ میں لا نے کے لئے کوششیں ہیں۔
اس سلسلے میں ٹورنا منٹ کے اختتام پر چیمپئن ٹیم اور دیگر نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کے لئے ضلع کو نسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ ،اے ڈی سی مطا ہر امین وٹو ،بیرسٹرر اجہ ضیا ء اشرف ایڈووکیٹ اور سی او ایجو کیشن سیف اللہ ڈھلوں تھے۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر طارق گجر بھی موجود تھے۔
پی سی بی کے آفیشل اور محکمہ سپورٹس کے دیگر ذمہ داران کی کو ششوں پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دئیے گئے ۔راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ کی کاوشوں اور خد مات کو بھی سراہا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعامات دئیے گئے ۔
اس مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ نو جوانوں کو کھیل کی سر گر میوں سے راغب کر نے کے لئے حکومت پنجاب نے بہت اہم اور زبر دست اقدام کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے،بچوں کی صلا حتیں نکھر کر سامنے آئیں گی اور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔
اے ڈی سی مطا ہر امین وٹو نے کہا کہ نوجوان نسل اسملک کا قیمتی سر ما یہ ہے جن کو مثبت سر گر میوں کے موا قع فراہم کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت پنجاب نے اس کا خیال رکھتے ہو ئے کھیل میں دلچسپی لینے والے بچوں کوموقع فراہم کیا ہے۔ بیرسٹر اجہ ضیا ء اشرف ایڈووکیٹ سکول و کالج میں درس و تدریس کیساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کر نا بہت ضروری ہے اس سے بچوں کی ذہنی و جسما نی نشو ونما میں مدد ملتی ہے ۔
سی او ایجو کیشن سیف اللہ نے کہا کہ اخلاقی طور پر کھیل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ طلباء میں اخلاق اتحاد پیدا ہوتا ہے مل جل کا کام کرنے کا جذبہ پیدا ہونا ہے ۔جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں گے اس ملک کے ہسپتال ویران ہوں گے۔