جہلم

محتسب پنجاب حکم پر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ نے سائلین کو 4 اعشاریہ 84 ملین روپے کے واجبات ادا کر دئیے

جہلم: محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ نے 69 سائلین کو 4 اعشاریہ 84 ملین روپے کے واجبات ادا کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ پنجاب لاہور نے 69 سائلین کو 48,42,365 روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں۔

ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ 16 مختلف اضلاع کے 44 طلباء و طالبات کو 19 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کے تعلیمی اسکالرشپ کی رقوم جاری کر دی ہیں۔ ان طالبعلموں اور ان کے والدین نے تعلیمی وظائف کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے پر محتسب پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورکہا ہے کہ سکالرشپ رقوم کی بروقت ادائیگی سے انہیں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں مدد ملی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریجنل محتسب دفاتر کی جانب سے 14 شکایت کنندگان کی درخواستوں پر کارروائی کے نتیجے میں انہیں صوبائی بہبود فنڈبورڈپنجاب لاہور نے میرج وجہیز گرانٹ کی مد میں 13 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز ادا کیے ہیں۔

ریجنل محتسب دفاتر کی جانب سے ایک علیحدہ کارروائی کے نتیجے میں فیصل آباد، جھنگ، ملتان اورراولپنڈی کے پانچ مختلف درخواست گزار افراد کی ماہانہ امداد کا اجراء کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نو لاکھ 37 ہزار 500 روپے کی واجب الادرقوم بھی ادا کی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے فیصل آباد، بھکر اور میانوالی کے تین مختلف افراد کو ڈیتھ و کفن دفن گرانٹ کی مد میں تین لاکھ 47 ہزار روپے اداکیے گئے ہیں جبکہ بہاولپور کے محمد اظہر گلشن اور ملتان کے رفیق احمد کی علیحدہ علیحدہ درخواستوں پر کارروائی کے نتیجے میں صوبائی بہبود فنڈبورڈ پنجاب لاہور نے انہیں مجموعی طور پر دو لاکھ 29 ہزار 865 روپے الوداعی گرانٹ کی مد میں ادا کر دیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button