دینہ

دینہ پولیس نے دو چوروں کو دھر لیا، مسروقہ موٹر سائیکلز و سامان، بیٹری اور نقد رقم برآمد

دینہ: ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناخت علی رضا اور اللہ دتہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز و سامان، UPS بیٹری اور نقد رقم 10000 روپے برآمدکر لیے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی متوقع ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button