سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے سینئر صحافی ظفر اقبال غوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سوہاوہ کے سینئر صحافی سابق صدر سوہاوہ پریس کلب ظفر اقبال غوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صحافی برادری سمیت اہل علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے معروف صحافی ظفر اقبال غوری گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال فرما گئے۔ ظفر اقبال غوری کو ان کے آبائی گاؤں دیوان حضوری میں آنسوؤں، سسکیوں اور دعاؤں کی چھاؤں میں سپرد لحد کیا گیا۔

نماز جنازہ میں صحافی برادری،سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والی ہر آنکھ اپنے عزیز دوست کے بچھڑنے پر اشکبار اور غم سے نڈھال تھی۔
سوہاوہ کے سینئر صحافی ظفر اقبال غوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
ظفر اقبال غوری 26 سال صحا فت کے پیشے سے منسلک رہے اور ہمیشہ مثبت صحافت کو ترجیح دی ہمیشہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا نہ صرف اجاگر کیا بلکہ مسائل کواحسن طریقے سے حل بھی کروایا۔

نمازجنازہ میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے آئینے سے محروم ہو گئے ہیں جس کے ذریعے وہ معاشرے کے اتار چڑھاؤ کو دیکھا کر تے تھے۔ ظفر غوری کی موت صحافت کے شعبے میں ایک ایسا خلا ہے جسے مکمل کرناشاید ممکن نہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button