جہلم

چوہدری لال حسین کی ملک اصغر ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

جہلم: سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے معروف سماجی شخصیت ملک اصغر ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

گزشتہ روز چوہدری لال حسین ملک اصغر ایڈووکیٹ کی وفات پر ان کے بھائی ملک آصف سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا ئے مغفرت کی۔

اس موقع پر چوہدری لال حسین نے کہاکہ ملک اصغر ایڈوکیٹ درد دل رکھنے والی شخصیت تھے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر رکھا تھا، ان کے جا نے سے پیدا ہو نے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ ایسا انسان معاشرے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اللہ تعالی انھیں جنت الفرودوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button