پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ماں کے ہاتھوں 3 بچیوں کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

پنڈدانخان کے نواحی گاؤں ہرن پور میں دلخراش واقع میں سنگدل ماں کے ہاتھوں اپنی ہی تین بچیوں کے قتل کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی، یاسمین کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے جس کے باعث یہ افسوس ناک واقع پیش آیا۔ لواحقین کا الزام۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ہرن پور میں رحمت سے مایوس سنگدل ماں کی درندگی نے انتہا کر دی۔ اپنے ہی گھر کے آنگن کی تین پھول جیسی معصوم بچیوں کے گلے کاٹ کر ابدی نیند سولا دیا۔

معصوم ننھی کلیوں نے ابھی ماں کی گود سے زمین پر قدم ہی رکھے تھے کہ سنگدل ماں نے ننھی پریوں کے نازک جسم پر تیز دھار آلہ سے زندگی کی دوڑ ہی کاٹ دی جبکہ خود کو بھی زخمی کرکے آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

قیامت خیز واقع کے بعد علاقے بھر میں کہرام برپا ہو گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ پنڈدادنخان پولیس نے قتل ہونے والی بچیوں کی دادی کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق یاسمین فاطمہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث 6سالہ زویا 4سالہ جنت اور 1سالہ فائزہ کے گلے کاٹ کر قتل کردیا، اس دلخراش واقع کے بعد بچیوں کی دادی پر غشی کے دورے تاری ہیں جبکہ بچیوں کا والد اپنی معصوم بچیوں کی موت کی خبر سننے کے بعد سکتے کی حالت میں بے ہوش پڑا ہے۔

یاسمین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے جس کے باعث یہ افسوس ناک واقع پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button