جہلم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج

جہلم: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ کر دیا جس سے ملک میں نہ صرف مہنگائی کا ایک طوفان آنے کا خدشہ ہے بلکہ سیاسی طوفان کے بادل بھی منڈلا رہے ہیں، حکمران اس اضافے کا دفاع کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہر یوں مرزا قاسم بیگ، عامر شبیر کیانی، چوہدری دانیال، چوہدری تصور حسین، سید ناصر حسین شاہ و دیگر نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف ایک منظر ہے ابھی مزید مشکلات آناباقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا ایک بہت بڑا سونامی آنے والا ہے۔ اس اضافے کے بعد کھانے پینے کی اشیا مزید مہنگی ہو جائیں گی جس سے غریب آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور ملک میں غربت مزید بڑھے گی۔ اس کے علاوہ معیشت کو بھی بہت بڑا دھچکا لگے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی کے ستائے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، سیلاب سے ملکی معیشت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے، حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button