دینہاہم خبریں

دینہ میں تیز رفتار مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، بس الٹ گئی، ماں بیٹا شدید زخمی

دینہ: راولپنڈی سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری، بس اُلٹ کر کھائی میں جا گری، ماں بیٹا شدید زخمی، ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ کے قریب چک اکا مو ڑ کے مقام پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے بس اُلٹ کر کھائی میں جا گری۔

حادثہ سے بس میں سوار ماںاور بیٹا پروین بی بی زو جہ امیر عمر 51سال سکنہ لاہور اور بیٹا بلال ولد امیر عمر 25سال سکنہ لاہور شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی مو قع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button