جہلم

جہلم کے نوجوانوں نے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے عمر کی حد 25 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا

جہلم سمیت پنجاب بھر کے نوجوانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس سے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے عمر کی حد 25 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے پنجاب بھر کے نوجوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرتی کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوجوانوں کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پچھلے 3 سالوں میں پولیس بھرتیاں نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کی عمریں بڑھ چکی ہیں۔ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے عمر کی آخری حد 25 سے 28 سال مقرر ہے۔

نوجوانوں نے وزیراعلی پنجاب چو دھری پرویز الٰہی، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار سے میڈیا کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور کانسٹیبل بھرتی کیلئے عمر کی حد 22 سال سے بڑھا کر 28 سال مقرر کریں تا کہ پڑھے لکھے نوجوان پولیس میں بھرتی ہو کر وطن عزیز کی بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button