جہلم

ملکی حالات 4 سالوں سے انتہائی گھمبیر، لانگ مارچ مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ تاجر برادری

جہلم: ملک کے حالات پچھلے4 سالوں سے انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں، پہلے ملک میں کورونا آیا جس کے باعث کارروبار بند کر دیئے گئے، معاشی تباہی ہوئی بعد ازاں جو کارروبار کھلے تو ٹائم فریم دید یا گیا ابھی انتہائی مشکل سے کارروباری حالات سے نکل بھی نہ پائے تھے کہ لانگ مارچ کا ڈنڈھورا پیٹ دیا گیا جس سے جہلم ہی نہیں لاہور سے راولپنڈی کی کارروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی تاجر برادری نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ لانگ مارچ تمام تاجروں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے ہم اپنے کارروبار کیسے کریں خاص طور پر جہلم اور دیگر شہروں کے تاجروں، مزدوروں، سیلز مینوں، چھوٹے دکانداروں، ریڑھی بانوں، چھابہ فروشوں کیلئے انتہائی مشکل وقت ہے، کارروبار پہلے ہی نہیں، لانگ مارچ کے خوف سے شہریوں نے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب لانگ مارچ کی وجہ سے راستے بند اور اسلام آباد جو کہ وطن عزیز کا دارالخلافہ ہے کے اردگرد کنٹینرز کھڑے کر کے راستے بند کر رکھے ہیں جس سے کارروبار میں مزید نقصان ہو رہا ہے، ملک میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے کی بجائے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرے تا کہ موجودہ صورتحال سے چھٹکارہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button